• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ۔

سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل کمیشن سے تشکیل سے متعلق درخواستوں پر سماعت کےدوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم نےریمارکس دیے کہ سیشن جج ساہیوال کو حکم دے رہے ہیں کہ انکوائری کیلئے مجسٹریٹ تعینات کریں ۔

چیف جسٹس نےکہا کہ عدالت نے لسٹ فراہم کی تھی اور حکم دیا تھا کہ سب کو فون کرکے طلب کریں اور بیان ریکارڈ کریں ۔افسوس کی بات ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر استغاثہ کے وکیل احتشام نے استدعا کی کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیں۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کو 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جب کہ پنجاب فارنزک لیبارٹری مں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے زیر استعمال بھیجے گئے ہتھیاروں میں رد و بدل کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تازہ ترین