• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک لنچ باکسس بچوں کیلئے جان لیوا ہو سکتے ہیں

اسکول جانے والے بچوں میں پلاسٹک لنچ باکس کا استعمال ان کی صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

مائیں بچوں کو اسکول کیلئے پلاسٹک کے بنے لنچ باکس، المونیم فوائل یا پلاسٹک ریپ( جو عموماً پراٹھا لپیٹنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے) میں کھانے کی چیزیں رکھ کر دیتی ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک اور ایلومینیم بچوں کے ہارمونز پر اثر انداز ہوتا ہے اور جسم کو ضروری معدنیات سےبھی محروم کردیتا ہے لہذا اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔

انہوں نے پلاسٹک اور ایلومینیم کے متبادل میں اسٹیل کے لنچ باکس کے استعمال پر زور دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ پلاسٹک کسی بھی گرم کھانے کی چیز پر اثر انداز ہو کر زہریلے کیمیکلز کا باعث بنتے ہیں ۔

اس کے بر عکس ایسے لنچ باکسس کا استعمال جو پلاسٹک سے پاک ہو ں اور خاص کر اسٹیل کے بنے ہوں ، بچے کی صحت پر مثبت اثر رکھتے ہیں۔

اسی طرح پلاسٹک کی بوتلوں کو بھی زیرِاستعمال لانے سے منع کیا گیاہےاور ان کی جگہ تانبےاور اسٹیل کی بوتل کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین