• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی ضمانت بے گناہی نہیں ، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فود چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت بے گناہی نہیں ہے، ابھی کیسز چلنا ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کے لیئے لمحہ فکریہ ہے، نیب کو شہباز شریف کی ضمانت کے معاملے کو چیلنج کرنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی سے قوم پر منفی اثر پڑے گا، نیب کو بتاناچاہیے کہ بڑے لوگوں کے خلاف کیسز کے ثبوت کیوں نہیں آ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کو سوچنا چاہیے کہ احتساب کا عمل کیوں ناکامی کا شکار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت سے قوم پر منفی اثر پڑے گا، تاثر جائے گا کہ بڑے لوگ مچھلی کی طرح نکل جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ملزمان کو ریلیف ملنے سے قوم کو مایوسی ہوتی ہے، یہ جو ضمانتیں ہو رہی ہیں اس پر ہم سمیت پوری قوم مایوس ہے۔


تازہ ترین