سکھر(بیورو رپورٹ)سائٹ ایریا کے علاقے کی رہائشی لغاری برادری کی خواتین کینسر کے مرض میں مبتلا خاتون کے علاج میں امداد کے لئے پریس کلب پہنچ گئیں،جہاں مذکورہ خواتین نے بتایا کہ شادی شدہ خاتون رقیہ لغاری کینسر کے مرض میں مبتلا ہے ، اس کا شوہر غریب آدمی ہے اور مزدوری کرتا ہے، رہائش بھی کرائے کی ہے، غربت کے باعث علاج نہیں کراسکتے، مذکورہ مریضہ خاتون اور دیگر خواتین نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ علاج ومعالجے میں ان کی مدد کریں اور کینسر کے مرض میں مبتلا خاتون رقیہ کی جان بچائی جائے۔