• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیٹو نے روس کو تنبیہ کی ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلئیر فورسسز INF ٹریٹی میں واپس آجائے ۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں تمام اتحادی اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ تنبیہ برسلز میں جاری نیٹو وزرائے دفاع کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں کی گئ۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمز کنٹرول، جاری آپریشنز اور مشنز، بوجھ میں شراکت اور یورپین دفاع جیسے موضوعات پر تبادلئہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے سیکٹری جنرل نیٹو نے نیٹو اتحا د کی آئندہ اپریل میں 70 ویں سالگرہ واشنگٹن میں منانے کے تناظر میں کہا کہ یہ فوجی اتحاد ’ اچھی حالت میں ‘۔

اعلامیےکے مطابق اس اجلاس میں ممبران نے نیٹو کے تیاری میں پہل کے’ 4 Thirties ‘پروگرام کی منظوری اور اس میں شرکت کیلئے اپنے حصے کی پیشکش بھی دی ۔ جس کے تحت 30 بحری جنگی جہاز ، 30 زمینی بٹالین اور 30 ہی ہوائی سکواڈرن کو 30 دن کے اندر اندر تعینات کیا جاسکے گا۔

اس سے نیٹو کی کسی بھی بحران میں تیزی سے اور فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی طے کیا گیا کہ نیٹو اتحاد میں شامل ممبران 2020 کے آخر تک اپنے دفاع پر مزید 100 بلین ڈالر خرچ کریں گے۔

افغانستان کے حوالے سے واضح کیا گیا کہ وہاں کیلئے مستقبل کے فیصلے مشترکہ طور پر لئیے جائیں گے ۔

تازہ ترین