• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب ڈاکٹر شیخ محمد صیام سوڈان میں وفات پاگئے،سینیٹر سراج الحق کا اظہار افسوس

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب و امام اور اسلامی یونیورسٹی غزہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر شیخ محمد صیام 84سال کی عمر میں سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں وفات پاگئے ۔اناللہ و انا الیہ راجعون ۔ مرحوم کے بلندی درجات کیلئے جامع مسجد منصورہ میں اجتماعی دعاکی گئی ۔اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر محمد صیام کی غلبہ دین اور اسلام کی اشاعت و ترویج کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر محمد صیام امت مسلمہ کی نہایت محترم شخصیت اور بلند پایہ راہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کے غلبہ کیلئے وقف کررکھی تھی ۔تعزیتی ریفرنس سے جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر خارجہ امور عبد الغفار عزیز نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین