اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپورو دیگر کی نظرثانی درخواستیں سماعت مقرر کردی ہیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرینگے۔ دوسری جانب دوسری جانب آصف زرداری نے نئی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی جس میں ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کیلئے استدعا کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے جعلی بنک اکائو نٹس کیس میں جاری کئے گئے عبوری حکمنامہ کیخلاف پا کستا ن پیپلزپارٹی کے چیئرمین ،بلاول زرداری بھٹو، آصف زرد اری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 9؍ فریقین کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔