• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی جاتی امرا میں والدہ سے ملاقات

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت پر رہائی کے بعد والدہ سے پہلی ملاقات کی تصویر منظرعام پر آگئی ہے، شہبازشریف نے والدہ کی دعاؤں کو اپنے لیے طاقت کا منبع قرار دیا ہے۔

شہباز شریف ضمانت پر رہائی کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے، رہائی کے بعد انہوں نے جاتی امرا میں اپنی والدہ محترمہ سے ملاقات کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہبازشریف اپنی والدہ سے پیار لے رہےہیں ، انہوں نے والدہ کے پیار اور دعاؤں کو اپنے لیے طاقت کا منبع قرار دیا ہے۔

تازہ ترین