• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی وثقافتی کوریڈور قائم کرنا چاہتےہیں ‘

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سعودی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی اور ثقافتی کوریڈور قائم کرنا چاہتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی خود انحصاری کےلیے سعودی عرب کی گوادر میں سرمایہ کاری سب سے اہم ہوگی، گوادر میں سعودی آئل ریفائنری باہمی تعاون کا محض آغازہے، سلسلہ آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بینکنگ، تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، تعمیر، ثقافت، سینما، فلموں اورسیاحت کے میدان میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، سی پیک محض راہداری نہیں، اگلے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز پر توجہ مرکوز ہوگی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی کو سعودی عرب پرحملے کی اجازت نہیں دےگا، اسلامی فوجی اتحاد ممبر ممالک اور خطے میں سیاسی استحکام کے لیے ہے۔ اس اتحاد کے کسی ملک، خطے یا مسلک کے خلاف ہونے کا تاثرغیرمنطقی اور غیرحقیقی ہے۔

تازہ ترین