• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 سیکورٹی اہلکار شہید، حملہ آور فرار، ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، جام کمال

کوئٹہ(این این آئی)پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور میں دشت گوران کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کے حملےمیں 4 سیکورٹی اہلکار لانس نائیک عبدالرحمان سپاہی نعمان سپاہی حق نواز سپاہی نصیب اللہ موقع پر شہید ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعہ کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔ درایں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائر نگ کے واقعہ کی مذمت چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ پر امن بلوچستان اور صوبے کی ترقی کے خلاف سازش ہے۔
تازہ ترین