• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستان کی تعمیر کا خواب جلد پورا ہو گا:وسیم بادوزئی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہر مشکل کے باوجود نئے پاکستان کی تعمیر کا خواب جلد پورا ہو گا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے اپوزیشن خوفزدہ ہے اور منفی پراپیگنڈہ کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے گزشتہ روز یونین کونسل 92علمدی سورہ کے موقع پر چیئر مین حاجی صدیق، وائس چیئر مین ظفر بھٹی، کونسلرز انیس شیخ و فیض رسول اور انصاف یوتھ گروپ کے قائد شفقت سجاد و دیگر ممبران مہدی عباس اور رضا مختیار سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر معززین علاقہ کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ یونین کونسل میں ابھی تک دفتر کی عمارت موجود نہیں۔گرلز پرائمری سکول کو مڈل سکول کی سطح پر لانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ دھور کوٹ سے بستی جمعہ والی تک جانے والی سڑک کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے یقین دلایا کہ وہ یونین کونسل کے دفتر کی تعمیر، گرلز پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن اور دھور کوٹ سے بستی جمعہ والی رابطہ سڑک کی تعمیر کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور متعلقہ محکموں سے بات کریں گے اور ان مسائل کو یقینی طور پر حل کرائیں گے۔
تازہ ترین