• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کوبنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،زین قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے پر توجہ دی ۔ بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ عوامی وسائل ذاتی ترقی پر خرچ کئے۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ ترقیاتی فنڈز عوام کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔ قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی یونین کونسل متی تل کے موضع بخشیش گڑھ میں گیس فراہمی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہوں۔ این اے 157 کو مثالی حلقہ بنائوں گا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سے جس حد تک فنڈز ملے لیکر حلقے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کروں گا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما چودھری خالد جاوید وڑائچ اور علاقہ کی سرکردہ شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔بعد ازاں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے حلقے میں مصروف دن گزارا ۔ مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔
تازہ ترین