ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ ملتان نےمسافروں کے لئے کینٹ سٹیشن پر انٹرنیشنل فوڈ چین کی برانچ اور فارمیسی کی شاپ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مذکورہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ریلوے انتظامیہ کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں،جس پر ڈی ایس ریلوے امیرمحمد داؤد پوتا نے فوڈ چین کی برانچ اور فارمیسی شاپ کےلئے ڈی سی اونبیلہ اسلم اور ڈی ایم او ریلوےڈاکٹر عثمان غنی کو ذمہ داری سونپ دی ہے،معلوم ہوا ہے کہ کینٹ سٹیشن پر فوڈ چین کی برانچ اور فارمیسی شاپ کھولنے کے لئے مختلف کمپنیوں سے بات چیت کی جارہی ہے،معاہدہ طے پاجانے کی صورت میں جلد سہولت میسر ہوجائے گی ۔