ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما وچیئرمین ایم ڈی اے ملتان رانا عبدالجبار نےکہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں ،عوام زرداری نواز گٹھ جو ڑ کو مسترد کرچکے ، آصف زرداری اور نوازشریف دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف ملتان سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک ناصر کمبوہ سے ملاقات کے دوران کیا۔