ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں آج 18فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے ساتواں نظر ثانی روسٹر جاری کردیا گیا ہے، اس روسٹر کے مطابق 4 ڈویژن اور 9سنگل بنچز فرائض سرانجام دیں گے۔ مذکورہ روسٹر2 مارچ تک نافذ العمل رہے گا، اس ضمن میں ساتویں ثانی شدہ جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس طارق سلیم شیخ، تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ اور چوتھا ڈویژن بنچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس شکیل الرحمٰن پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 9سنگل بنچز میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔