• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21فروری کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار ہوگا‘پشتونخوامیپ

کوئٹہ(پ ر) پشتونخوامیپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 21فروری کومادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں صبح10بجے سیمینار ہوگا۔ جس سے پارٹی رہنماء، ادیب اور شعراء خطاب کرینگے۔ بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں 21فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔21فروری 1952کو بنگلہ دیش میں عوام نے اپنی مادری زبا ن کو سرکاری تعلیمی قومی زبان قرار دینے کیلئے آواز بلند کی اورانہوں نے اس راہ میں اپنے سروں کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے یونیسکو نے 21فروری کو دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن قرار دیا اور اب ہر سال دنیا بھر کی اقوام وعوام اپنی مادری زبانوں کو قومی ، تعلیمی ، تدریسی ، عدالتی اور سرکاری زبان قرار دینے کیلئے یہ دن منارہی ہیں۔ بیان میں پارٹی کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ وہ سیمینار میں بروقت شرکت یقینی بنائیں۔
تازہ ترین