• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور: چیکنگ کے دوران کار پر فائرنگ، 5 راہ گیر زخمی

شکارپور میں قومی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران ناکے پر نہ رکنے کے بعد کار پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ اور پولیس موبائل کی ٹکر سے 5 راہ گیر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر ہمایوں کے قریب ایک کار میں سوار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن نہ رُکنے پر کار پر فائرنگ کی گئی۔

تعاقب کے دوران پولیس موبائل کی ٹکر اور فائرنگ سے پانچ راہ گیر زخمی ہوگئے، جنھیں سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار افراد کو رستم چوک کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں دو خواتین اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔

گرفتار افراد سے کروڑوں روپے مالیت کی 62 کلو چرس بھی برآمد ہوئی ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین