اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ آج ʼʼ جعلی بنک اکائونٹس کیسʼʼ میں جاری کئے گئے عبوری حکمنامہ کے خلاف بلاول زرداری، آصف علی زرداری، فریال تالپور ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 9فریقین کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کرے گی چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عر ب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3رکنی بینچ دوپہر ایک بجے ان درخواستوں کی سماعت کرے گا ، نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرنے والے دیگر فریقین میں حکومت سندھ، خواجہ انور مجید، اومنی گروپ ، طاہر محمود،ندیم حکیم مانڈوی والا شامل ہیں۔