• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، آسٹریلین اوپن سے باہر

لندن (جنگ نیوز) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، سابق عالمی نمبر ایک آسٹریلین اوپن کے لئے ڈرگ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئیں، روسی گولڈن گرل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں، پانچ مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی 28 سالہ ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ پابندی کا سامنا بھی کرسکتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 10 برس سے میلڈورنیٹ کی ایک دوا لے رہی ہیں اور چند دن قبل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے انہیں ایک خط موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ ان کے جسم میں میڈونیم مثبت آیا ہے جس کے بارے میں وہ نہیں جانتی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے پابندی میں شامل نہیں ہے اور وہ قانونی طور پر یہ استعمال کررہی تھیں۔
تازہ ترین