• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امن کیلئے اقدامات کررہا ہے، زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن عمل کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا  ہے پاکستان امن کیلئے اقدامات کررہا ہے، پاکستان کی جانب سے مزید بڑے اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے افغان میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان امن عمل کیلئے حکومتی سربراہی میں مضبوط،متحد مذاکراتی ٹیم ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوسرے دور میں وہ طالبان کوافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر ترغیب دینے اورسیزفائر پر مشتمل دو نکات پر زور دیں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں خطےکےکسی ممالک سے زیادہ سعودی عرب کااہم کردار ہے، پاکستان امن کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

تازہ ترین