• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے ضلع جموں میں پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے،ہندو انتہا پسندوں کے حملوں سے خوفزدہ 6 ہزار کشمیری مختلف مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جموں میں ہندو انتہا پسندوں کے حملوں سے کشمیری اب بھی خوفزدہ ہیں اور جانیں بچانے کیلئے جموں کی مختلف مسجدوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز پلواما میں بھارتی فوج کے محاصرے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔

بھارتی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی واپس لئے جانے کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میر واعظ عمر فاروق کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

واضح رہے بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر 6 رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی جس کے بعد کشمیری نوجوانوں نے میر واعظ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔

تازہ ترین