• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، حسین حقانی کی گرفتاری اور وطن واپسی وفاقی معاملہ قرار

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی گرفتاری اور وطن واپسی کو وفاقی حکومت کا معاملہ قرار دیدیا۔سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نیب کو حسین حقانی کی وطن واپسی کیلئے حکم دے چکی ہے، میمو گیٹ اسکینڈل کا معاملہ 8 سال پرانا ہے، درخواست گزاروں کی جانب سے نا تو کوئی پیش ہوا اور نا ہی التوا کی درخواست آئی۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ سپریم کورٹ کا تشکیل کردہ کمیشن 4 جون 2012 کو اپنی رپورٹ دے چکا ہے۔

تازہ ترین