• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی کشمیری مائوں کے بچوں کو مار ڈالنے کی دھمکی

سری نگر(ایجنسیاں) مقبو ضہ کشمیر میں قابض بھارتی فو ج کے کمانڈر نے کشمیری مائوں کو بچوں کی موت کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری مائیں اپنے بچوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں ہتھیار نہ پھینکنے والوں کا انجام موت ہے۔انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پلوامہ حملہ پاکستان نے کرایا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبو ضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کمانڈر نےایک بار پر ہرزہ سرائی کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کشمیری مائیں اپنے بچوں سے ہتھیار پھنکوائیں ورنہ وہ مارے جائیں گے۔ منگل کے روز قابض بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہو ئے دعویٰ کیا کہ پلوامہ میں شہید کئے گئے نو جوانوں کا تعلق جیش محمد سے تھا۔دھمکی آمیز پریس کانفرنس میںانہوں نے کہا کہ کشمیری مائیں اپنے گمراہ ہوجانے والے بیٹوں کو عسکریت پسندی ترک کرنے کیلئے راضی کریں، وہ سرینڈر کرلیں تو اچھا ہے ورنہ مارے جائیں گے۔
تازہ ترین