• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام 28فروری تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کو پاکستان شائقین کر کٹ نےکسی قسم کی لفٹ کرائے بغیر پی ایس ایل میں اپنی دل چسپی میں اضافہ کردیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پانچ میچوں کے انعقاد کے لئے اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، تاہم خدشہ ہے کہ 28 فروری تک کام مکمل نہیں ہوسکے گا، اسٹیڈیم کےعملے کا کہنا ہے کہ کام مکمل ہونے کے بعد کم ازکم ایک ہفتہ اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی میں لگے گا، اسٹیڈیم کی حفاظت کے لئے رینجرز اہلکار مین گیٹ اور دیگر مقامات میں تعینات کردیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے میچوں کے دوران شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔

تازہ ترین