• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اور شیخو پورہ میں چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات کا سلسلے جاری ہے، پنجاب کے شہروں ملتان اور شیخو پورہ میں بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے 6افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقے بدھلہ روڈ پر واقع ایک گاؤں میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی اور ان کی والدہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کے مطابق مسلسل بارش کے باعث سجاد حسین کے مکان کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے تین بہن بھائی علی شان، بختاور،عروج اور ان کی والدہ شازیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ جاں بحق بچوں کی بہن نمرہ اور دادی صحراؤں بی بی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر شیخو پورہ میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین