• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال رپورٹ، ذیشان اور دہشتگردوں میں رابطوں کی تصدیق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حتمی رپورٹ تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ذیشان کا دہشت گردوں سے رابطہ تھا، کئی ماہ سے دہشت گرد ذیشان کے گھر آتے رہتے تھے،خلیل اور اسکے اہل خانہ کو بیگناہ قرار دے دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں ہلاک ہونے والے عدیل اور عثمان ذیشان کے گھر میں رہے تھے، ذیشان اپنے ساتھیوں عدیل اور عثمان کو ٹول پلازوں پر ناکوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان کی غیر موجودگی میں اس کا بھائی پولیس اہلکار احتشام انہیں کھانا دیتا، ذیشان کے بھائی نے گھر میں مشکوک لوگوں کی آمد و رفت کا بتایا۔
تازہ ترین