آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن یونیورسٹی کی بی ایڈ پروگرام کے دورانیہ میں توسیع اور فیسوں میں ردوبدل

اسلام آباد (جنگ نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے روڈمیپ پر بی ایڈ پروگرام کے دورانیہ میں توسیع اور فیسوں میں ردوبدل کیا ہے۔ ایک سالہ بی ایڈ پروگرام کو ڈیڑھ سال‘ اڑھائی سال اور چار سال کے بی ایڈ پروگرامز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئے پروگرامز میں ٹیچنگ آبزرویشن‘ ٹیچنگ پریکٹس کورس ورکشاپ‘ ریسرچ پراجیکٹ اور فیس ٹو فیس ٹیچنگ کمپوننٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فیسوں میں ردوبدل کا اطلاق سمسٹر خزاں 2018ء سے کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے مطابق مستحق طلباء کیلئے سکالرشپ اور فیس میں رعایت فراہمی کیلئے 9مختلف اسکالرشپ سکیمیں بھی شروع کر رکھی ہیں جس کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز سے رابطہ کیا جا سکتاہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں