• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر انوکھی سزا


تھائی لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر انوکھی سزا دیتے ہوئے تھائی اہلکاروں نے دو نوجوانوں سے سڑک پر پُش اپس لگوائے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں دو نوجوان موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ پہنے سفر کر رہے تھے کہ تھائی ٹریفک اہلکاروں نے دیکھ لیا اور انہیں روک کر 500تھائی پیسوں کے بجائے سڑک پر پُش اَپس لگانے کو کہا۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پُش اپس کرانے کے بعد نوجوانوں کو چھوڑ دیا اور آئندہ ہیلمٹ پہن کر سفر کی تاکید کی۔


تازہ ترین