• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو 201 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اوپنرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے، پی ایس ایل کی تاریخ میں چھٹا موقع ہے جب کسی ٹیم 200 رنز بنائے ہیں۔

لاہور قلندرز کے خلاف ملتان سلطانز کے اوپنرز عمر صدیق اور جیمس ونس نے پراعتماد آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 135 رنز بنائے۔

جیمس ونس 41 گیندوں پر 84رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، اُن کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

نئے آنے والے بیٹسمین شعیب ملک لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 10رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اگلے ہی اوور میں اوپنر عمر صدیق شاہین شاہ آفریدی نے 53رنز پر آؤٹ کردیا، آندرے رسل کو لامی چھانے نے 7 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

یوں ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالئے۔

لاہور قلندر کے لامی چھانے سب سے کامیاب بولر ہے، انہوں نے 46 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ امید ہے اتنے رنز بنائیں گے کہ بولر ز دفاع کرسکیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان ڈیولیئرز ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے وکٹ اچھی ہے،ہمارے پاس بہترین بولنگ اٹیک ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم فخرزمان، سلمان بٹ، اے بی ڈیولیئرز ، سہیل اختر، سلمان آغا، برینڈن ٹیلر، ڈیوڈ ویس، سندیپ لمی چھانے، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی پر مشتمل ہے۔

ملتان سطانز کی ٹیم میں جیمس ونس، لاری ایونس، عمر صدیق، شعیب ملک، ڈین کرسچین، آندرے رسل، حماد اعظم، جنید خان، محمد الیاس، عرفان خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں اب تک 3، 3 میچ کھیل چکی ہیں اور ایک، ایک میچ جیت کر دو، دو پوائنٹس ہیں۔

آج دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تین میچ کھیل کر پشاور زلمی کے 4 جبکہ اتنے ہی میچز کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 پوائنٹس ہیں۔

تازہ ترین