ترجمان وزارت داخلہ نےتصدیق کی ہے کہ حکومت پنجاب نے بہاولپور کے مدرستہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کی گئی ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا تھا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب نے مدرسے اور مسجد کے معاملات سنبھالنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے۔
کیمپس میں 70 اساتذہ اور 600 طلباء زیر تعلیم ہیں،صوبائی حکومت کے کنٹرول میں آنے کے بعد پولیس نے مدرسے اور مسجد کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔
ذرائع کے مطابق مدرستہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ جیش محمد کے مبینہ ہیڈکوارٹرز ہیں۔