• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز اڑا ہوا ہے‘‘

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ آصف زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز اڑا ہوا ہے،سراج درانی کی گرفتاری پرسندھ میں ایک مکھی نے بھی پر نہیں مارا۔

وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری چاہتے ہیں کہ ان کا کیس کراچی میں لگے، شریف برادران چاہتے ہیں کہ ان کا کیس لاہور میں لگے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا، میں اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر ہوں، جس دن چاہوں اجلاس میں چلا جاؤں گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ ایسی بیماری ڈھونڈ کر لاتے ہیں جس کا علاج برطانیہ میں ہو، ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ انہیںکھلی فضا میں رکھو، انہیں لال حویلی منتقل کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے جنگ کے 70فیصد امکانات پیدا کیے، وہ 4 ریاستوں میں ناکامی کے بعد پاکستان سے جنگ کی باتیں کر رہے ہیں،اگرپاکستان پرحملہ ہوا توتمام قرض چکتا کر دیں گے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ملک بھر میں وی آئی پی مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی، کراچی سے لاہور وی آئی پی ٹرینوں کا کرایہ 7ہزار ہو گا، جن میں کھانا بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے لاہور چلنے والی جناح ایکسپریس نان اسٹاپ ٹرین ہوگی، پشاور سے کراچی کے لیے بھی ٹرین چلائی جائے گی، ریلوے کی تمام اراضی کو کمپیوٹرائز کردیا گیا۔

تازہ ترین