کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ ثانیہ مرزا مجھ سے بڑی اسٹار ہیں۔ مجھے ان کے سپر اسٹار ہونے پر فخرہے۔ جب ہم میں محبت کی ابتدا ہوئی تھی اس وقت ہم نے اپنی اپنی قومیت کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بھارتی ٹینس اسٹار کے ساتھ میری زندگی خوشگوار انداز میں گذر رہی ہے۔ ہم خوش ہیں کہ دونوں کو پسند کا جیون ساتھی مل گیا۔ شعیب ملک نے کہا کہ دو ماہ بعد ہم دبئی میں گھر لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شادی اب پانچ سال پرانی ہے۔ غیر ملکی دوروں میں ایک دوسرے سے رابطہ رہتا ہے ثانیہ کے کھیل کا مداح ہوں لیکن میرے پسندیدہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال ہیں۔