• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نواز شریف اپوزیشن میں ہوں تو سویلین بالادستی چاہتے ہیں‘


سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف اپوزیشن میں ہوں تو سویلین بالادستی چاہتے ہیں لیکن اقتدار میں اس کےلئے کوئی قدم نہیں اٹھاتے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ جیو پارلیمنٹ ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ نواز شریف صرف اپوزیشن کے دنوں میں سویلین بالادستی کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے سویلین بالادستی کےلئے کوئی قدم انہیں اٹھایا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میں کلبھوشن کیس میں بھارت کی طرف سے نواز شریف کے بیان کو بطور ثبوت پیش کئے جانے پر خوش نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو کہتا رہا تھا کہ بھارت کے ساتھ امن کےحوالے سے بیانات بے شک نیک نیتی پر مبنی ہوں لیکن یہ پاکستان کے خلاف استعمال ہوں گے اور آج ایسا ہی ہوا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میری بات ثابت ہوگئی کہ نریندر مودی نہ نواز شریف کا اور نہ ہی پاکستان کا دوست ہے۔

تازہ ترین