• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ، سرفراز کا آخری گیند پر چھکا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک اور فتح


شارجہ(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مسلسل فتوحات کا سلسلہجاری ہے۔سرفراز احمد نے آخری گیند پر ڈیوڈ وائزے کو چھکا مار کر اپنی ٹیم کو لاہور قلندر کے خلاف مشکل دکھائی دینے والی جیت دلوادی۔سرفراز احمد نےایسے وقت پر میچ جتوایا جب ساتھی بیٹسمین ساتھ چھوڑ رہے تھےسرفراز احمد نے36گیندوں پر52ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ان کی اننگز میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔انہوں نے محمد نواز کے ساتھ 54رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔نواز نے18گیندوں پر19رنز بنائے۔نوجوان احسن نے اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا۔ایک دن پہلے لاہور نے آخری گیند پر وائزے کے چھکے پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ایک دن بعد کوئٹہ نے وائزے کو چھکا مارکر لاہور کی جیت کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہونے دیاکوئٹہ نے سات وکٹ پر148رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے اورکئی نشیب وفراز کے بعدتین وکٹ سے شکست دے کر اپنے نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا اور مسلسل چوتھی جیت حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا۔سرفراز احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے 5 گیندوں پر 7 رنز کی ضرورت تھی۔سرفراز کے ساتھ سہیل تنویر نےدو ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ حارث روف نے 25رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔کم اسکور کے باوجود لاہور کے بولروں نے بھرپور فائٹ بیک کیا۔ سرفراز احمد نے فائٹنگ اننگز کھیل کر کوئٹہ کو جیت سے سرفراز کیا۔سرفراز احمد نے کپتان والی اننگز کھیلی اس دوارن قسمت نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ایک گیند پر امپائر نے انہیں آوٹ دے دیا۔اسی دوران لاہور کے فیلڈر نے انہیں رن آوٹ کردیا لیکن ریویو میں سرفراز احمد ناٹ آوٹ قرار دے دیئے گئے۔اسی دوران گیند ڈیڈ ہوگئی جس پر امپائر نے انہیں رن آوٹ قرار دے دیا۔ لاہور قلندرز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا ئے۔قلندرز کی جانب 40 گیندوں پر 45 رنز بنا کر اے بی ڈی ویلیئرز ٹاپ سکورر رہے،سہیل تنویر نے دو جبکہ محمد نواز اور انور علی نے ایک، ایک بیٹسمین کو آؤٹ کیا،سلمان بٹ پی ایس ایل میں اپنے دوسرے میچ میں بھی نہ چل سکے اور 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔کوئٹہ کی جانب سے سرفراز نے 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ احسن علی 40 اور محمد نواز 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حارث رؤف نے 2، راحت علی، یاسر شاہ، ویس اور لمی چنے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین