• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراپووا کےاعتراف سے ٹینس حلقوں میں ہلچل،سخت کارروائی کا مطالبہ

نیویارک (جنگ نیوز)روسی ساحرہ ماریا شراپووا کے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کی خبر نے ٹینس حلقےمیں ہلچل مچادی ہے۔ سابق ٹینس عالمی نمبر ایک کھلاڑی جینیفر کیپرئیتی کا کہنا ہے کہ شراپووا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے انکشاف سے مایوسی ہوئی ہے۔اس ٹیسٹ کے بعد شراپووا سے ڈبلیو ٹی اے میں جیتنے والی 35ٹائٹلز واپس لے لینے چاہیے ۔8مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن مارٹینا نارواٹیلا کا کہتی ہیں کہ شراپووا کا ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پرافسوس ہے لیکن میرے خیال میں انہوں نے ارادتاممنوعہ دوا استعمال نہیں کیا ہوگا۔ سابق پلیئر براڈ گلبرٹ کا کہنا ہے کہ ماریا شراپووا دنیا کی ناموں کھلاڑی ہیں اوران کو ممنوعہ اداویات کے بارے میں معلوم ہونا چاہئیے تھا۔ ماریا شراپووا انتی معصوم نہیں جتنی وہ پیرس کانفرنس میں نظر آرہی تھیں۔ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے اور انھیں اس غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔سابق امریکی کھلاڑی آندرے آگاسی،اینڈی روڈکاوراینڈی مرے نےماریا شراپووا کو ہی قصوار قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین