• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی درخواست ضمانت آج فیصلہ، اللہ خیرکریگا، مریم نواز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا۔سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے فیصلہ حق میں آنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری امید ہے اللہ خیر کریگا، عمران خان نے کبھی سچ نہیں بولا، نوازشریف کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ کا الزام لگایا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ کردہ فیصلہ سنائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکناں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر کل اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عدالت کے باہر اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔یاد رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تازہ ترین