• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ، ڈیمزعطیات سست روی کا شکار

اسلام آباد(فخر درانی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیامر۔ بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کو موصول ہونے والےعطیات کی رفتار خاصی سست ہے اور گزشتہ 36روز میں صرف 59کروڑ50لاکھ روپے ہی اکٹھے کیے جاسکے ہیں۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق 22فرور ی تک دیامر۔بھاشااور مہمند ڈیم کو 9,863,620,710 روپےموصول ہوچکے ہیں۔سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر گزشتہ برس 6جولائی کو فنڈ اکٹھا کرنا شروع کیا گیا تھا ۔سب سے پہلے انہوں نے خود اس مد میں 10لاکھ روپے دیے تھے۔جس روز چیف جسٹس ثاقب نثار ریٹائرڈ ہوئے ، اس دن تک 9,268,618,534روپے فنڈ اکٹھا ہوچکا تھا۔تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس میں سستی آنا شروع ہوگئی ۔ ان کے ریٹائرمنٹ کے بعداوسطاً 16,520,000 روپے یومیہ فنڈ موصول ہورہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے مطابق، 21فروری ،2019 تک مقامی افراد نے 8, 424,220,168 روپے عطیہ کیے تھے ، جب کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1, 440,793,816 روپے عطیہ کیے تھے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق، 15جنوری تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1اعشاریہ23ارب روپے ڈیم فنڈ میں دیئے تھے۔ یہا ں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، وزیر اعظم عمران خان نے بھی ڈیم فنڈ کی مہم میں حصہ لیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔
تازہ ترین