لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر، پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر رانا شوکت محمود کی نمازجنازہ آج ان کی رہائشگاہ 51کینال پارک گلبرگ میں دوپہر ایک بجے ہو گی۔ جس کے بعد ان کی میت کو ہیڈ بلوکی لے جایا جائے گا ۔بعد ازاں رانا سفاری پارک ہیڈ بلو کی میں 4بجے نمازہ جنازہ ادا کی جائے گی جہاں سہ پہر چار بجے تدفین ہو گی۔ قل خوانی منگل سہ پہر 4بجے ،دعا ساڑھے 5بجے ان کی رہائش پر ہو گی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے رانا شوکت محمود کی اہلیہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ مریم نوازکی جناح ہسپتال آمدپردروازے ہرحال میں کھلے رکھنے کے بارے پولیس حکام کوآگاہ کردیاگیاہے۔