• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،شہری پرتشدد کرنے والے ایگل سکواڈ اورٹریفک پولیس کے اہلکار معطل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جنکشن چوک پر ایگل اسکواڈ کے اہلکار اور ٹریفک سپاہی کا شہری پرتشدد ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا،ایس ایس پی نے اہلکاروں کو معطل کردیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنکشن چوک پر ایگل اسکواڈ کے اہلکار اور ٹریفک سپاہی نے رکشے میں موجود شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا،جہاں قریب ہی کھڑے لوگوں نے ویڈیو بنادی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام کو شہری پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا،جس پر ایس ایس پی آپریشن نے اہلکاروں کو معطل کردیا۔ 
تازہ ترین