بھارت کے معروف بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی سوئٹزر لینڈ میں پری ویڈنگ پارٹی منعقد ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لیے بالی ووڈ اسٹارز کی روانگی شروع ہوگئی ہے۔
بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور، عالیہ بھٹ، ملائکہ اروڑا،ارجن کپور آکاش امبانی کی ’پری ویڈنگ پارٹی ‘میں شرکت کرنے کے لیے پہنچ گئے۔
اِن سب اداکاروں کو اتوار کی رات ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جہاں یہ سب سوئٹزر لینڈ کی فلائیٹ کے لیے نکل رہے تھے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن سوئٹزر لینڈ پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے نہایت خوبصورت لباس زیب تن کیا۔
واضح رہے کہ ’رلائنس‘ کمپنی کے چیئرمین مُکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی اپنی بچپن کی دوست’ شلوکا مہتا‘سے رشتۂ ازدواج میں رواں سال9مارچ کو منسلک ہو رہے ہیں۔