آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے اعلامیہ کے مطابق کمانڈر راولپنڈی کور نے چیف آف آرمی اسٹاف کولائن آف ایکچوئل کانٹیکٹ(LAC)، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ آپریشنل صورتحال اور تیاری کی حالت سے آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔