اسلام آباد، مردان، لنڈ ی کو تل( ایوب ناصر،نامہ نگار،آئی این پی )اسلام آباد،مردان اور لنڈی کوتل میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، ریلیوں میں سماجی تنظیموں کے کارکنوں اور تاجروں کی شرکت، پاک فوج کے حق میں اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے گئے،اسلام آباد یونانیٹڈ گروپ کے زیر اہتمام پیر کو پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیےریلی نکالی گئ جو سپر مارکیٹ سے ملحقہ فلاور مارکیٹ سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے جو اپنے عوام کی حفاظت کرنا جانتا ہے کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر پاکستان کا موقف واضح ہے کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے۔