• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی مریم اورنگزیب سے ملاقات، ایم ڈی سرکاری ٹی وی کے معاملےپر مدد طلب

اسلام آباد(ایوب ناصر/نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملے پر ن لیگ سے مدد مانگ لی، ذرا ئع کے مطابق فواد چودھری اورترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں فواد چودھری کے چیمبر میں ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ایم ڈی پی ٹی وی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب سے ملاقات کی۔ جس میں پی ٹی وی تنازع، میڈیا اتھارٹی کے قیام، فلم اورکلچر پالیسی پرعملدرآمد میں تاخیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین