کوئٹہ (خ ن)سیکرٹری ریجنل اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ کی خصوصی ہدایت پرعالمو چوک ائیرپورٹ روڈپر بغیر پرمٹ،بغیر فٹنس،کا لے شیشے،سرچ لائٹس اور اوور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک گاڑی، ایک رکشہ اور تین موٹرسائیکلوں کو بغیر پرمٹ اور کاغذات نہ ہونے پر بند جبکہ 63 مختلف گاڑیوں کو اوور لوڈنگ،سرچ لائٹس،کا لے شیشے،بغیر لائسنس اور بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ پر چالان کیا گیا۔