• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو 122 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ سیز فور کے 16 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 122 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز اچھی شروعات نہ کرسکے اور پہلے ہی اوور میں ڈیلپورٹ چار رنز کی اننگز کھیل کر محمد الیاس کو وکٹ دے بیٹھے، وہ باؤنڈری لائن پر ونس کے ہاتھوں کیچ آؤ ٹ ہوئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین صاحبزادہ فرحان بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 4رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 34رنز تھا۔

ان فارم بیٹسمین لیوک رونکی 16 گیندوں پر 32 رنز بناکر محمد الیاس کی بال کو گراؤنڈ سے باہر پھیکنے کی کوشش میں شعیب ملک کو باؤنڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے۔

حسین طلعت کو شاہد آفریدی نے 8 رنز پر کلین بولڈ کیا، اگلی وکٹ بھی شاہد آفریدی کے حصے میں آئی اور سمیت پٹیل 20 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

آصف علی نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 12 گیندوں پر 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل آؤٹ ہوگئے۔

رونکی، سمیت پٹیل، آصف علی اور فہیم اشرف کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ 4 اوورز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ڈینیل کرسچین ملتان سلطانز کے سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے صرف ایک اعشاریہ 4 اوورز میں 19 رنز دے تین وکٹیں لیں، شاہد آفریدی، نعمان علی اور محمد الیاس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ محمد عرفان کے حصے میں آئی۔

ملتان سلطانز کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان سپر لیگ چوتھے سیزن کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے دو تبدیلیاں کی ہیں، حماد اور گرین کی جگہ نعمان علی اور لاری ایونس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ملتان سلطانز صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور اُس کے دو پوائنٹس ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں، ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کرررہے ہیں۔

تازہ ترین