دبئی(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نےدفاعی چمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کو چھ وکٹ سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پیش قدمی کے امکانات کو روشن رکھا۔ملتان نے چھ میچوں کے بعد دوسری کامیابی حاصل کی اور اسے چار میچوں میں شکست ہوئی ہے۔اسلام آباد نے تین میچ جیتے اور تین میچ ہارے ہیں۔منگل کی شب دبئی اسٹیڈیم میںملتان نے122رنز کا ہدف چار وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔عمر صدیق46،جیمز ونس28شعیب ملک23ناٹ آوٹ اورڈین کرسچین 16ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18ویں اوور میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔دفاعی چمپئن کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔لیوک رونکی 32 رنز بنا کر محمد الیاس کی گیند ہر کیچ آؤٹ ہوئے۔