• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد امریکن کانگریس میں بھی کشمیر ایشو پر بحث ہوگی، پرویز محمود چوہدری

نیو کاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے بعد یورپین پارلیمنٹ کا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کی مقبوضہ کشمیر کے بارے میں رپورٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کشمیریوں کی بڑی سفارتی فتح ہے، جبکہ بھارت کی بدترین ناکامی ہے۔ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر ایشو پر بحث ہماری35 سالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، جس کا آغاز سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کیا تھا، جس کا کریڈٹ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جاتا ہے۔ ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان بھی اس سلسلے میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر پروفیسر محمود چوہدری نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ، یورپین پارلیمنٹ کے بعد قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کاوشوں سے انشاء اللہ جلد امریکہ کی کانگریس میں بھی کشمیر ایشو پر بحث ہوگی اور اس سے بھارت جوکہ پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، دفاعی پوزیشن پر آجائے گا کہ وہ پاکستان سے جنگ تو کیا جنگ کی دھمکی کے بارے میں بھی نہیں سوچے گا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی بھارت کو یہ واضح اور دوٹوک الفاظ میں باور کرایا ہے، اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ ان کا بھرپور جواب دیں گے۔ اسی طرح ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اسی طرح کی بات کا اعادہ کیا ہے، جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
تازہ ترین