ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ریلوے انتظامیہ لاہورنے اپنے ڈویژن میں قابضین سے ریلوے اراضی واگزارکروانے کیلئےسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ریلوے ملتان ڈویژن مسعودبخاری کی خدمات طلب کرلی ہیں ،بتایا گیا ہےکہ لاہورانتظامیہ نے ملتان انتظامیہ کوایک مراسلہ بھی لکھاہے جس میں ملتان ڈویژن کے مجسٹریٹ کوایک ہفتے کیلئے لاہورڈویژن بھجوائے جانے کی استدعاکی گئی ہے۔