• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج ٹریفک نظام کی بہتری اور عوام کیلئے عظیم منصوبہ ہے‘کمشنر

کوئٹہ (خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لئے ایک عظیم منصوبہ ہے جس کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ کے شہریوں کو ٹریفک سے متعلق درپیش مشکلات سے نجات ملنے کے ساتھ دیگرمسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیااجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)طاہر ظفر عباسی،ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرعابدمحمود ،سوئی سدرن گیس کمپنی سے وسیم ناگی،عبدالواحد،کیسکو سے سید سجادحسن،این ٹی سی سے محمد جاوید رانا،کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ سے نعمت ملک ،محکمہ ریلوے سے مدثر شاہ کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کے دیگر افسران بھی موجود تھے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ عوام کو ٹریفک کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوئٹہ کی اہم شاہراہوں کو کشادہ اور توسیع کا منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔کوئٹہ پیکیج میں آنے والے غیر قانونی اراضی کو واگزار کیا جائے گا اور منصوبے کے تحت متعلقہ محکموںکوبھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی تنصیبات پانی وگیس پائپ لائنوں،پی ٹی سی ایل اور بجلی کے کھمبوںکو جلد منتقل کر دیں، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکیج میں دو پل کی تعمیرات بروری روڈ تازرغون روڈ اور چمن پھاٹک تا پشین ا سٹاپ شامل ہیںان پلوں کی تعمیر سے عوام کو آمدورفت میں سہولت کے ساتھ رش میں بھی کمی واقع ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکیج میںسریاب روڈ ،جوائنٹ روڈا ور سبزل روڈ کی توسیع کے منصوبے شامل ہیں ان شاہراہوں کی تعمیرو توسیع سے شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہونے کے علاوہ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی۔
تازہ ترین