• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نیو سریاب پولیس نے موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے تین مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او نیو سریاب مختیار موسیٰ خیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کا سرغنہ پولیس کو پانچ مقدمات میں مطلوب اشتہاری عمرخان میاں غنڈی میں ایک مکان میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او نے دیگر عملے کے ہمراہ میاں غنڈی میں کارروائی کرتے ہوئےاشتہاری عمر خان کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش اپنے ساتھی کی نشاندہی کی جس پر کلی کمالو میں کارروائی کرتے ہوئے ساتھی غلام قادر کو گرفتار کر کے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دو درجن سے زائد موٹرسائیکلیں چھننے اور چوری کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے ۔
تازہ ترین